فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آٹھویں روز گروپ ایل کے ایک اہم میچ میں انگلینڈ نے کروشیا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ ٹیکساس میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، تاہم آخر میں برتری انگلش ٹیم کے حصے میں آئی۔میچ کے پہلے ہاف میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ انگلینڈ کو برتری 12ویں منٹ میں ملی جب کپتان ہیری کین نے پنالٹی پر گول اسکور کیا۔ 36ویں منٹ میں کروشیا کے مارٹن نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔صرف 6 منٹ بعد ہیری کین نے ایک اور گول اسکور کر کے انگلینڈ کو دوبارہ برتری دلا دی، تاہم پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پیٹر موسیٰ نے کروشیا کی جانب سے گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ 47ویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ 85ویں منٹ میں مارکس رشفورڈ نے چوتھا گول اسکور کر کے میچ 4-2 سے انگلینڈ کے حق میں کر دیا۔