سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔نئے فیصلے کے مطابق گریڈ 1 سے 6 تک کا یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔گریڈ 11 سے 1 تک کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔