امریکا اور ایران کے صدور نے ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر الیکٹرانک دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔Donald Trump نے وارسائی میں ایک عشائیے کے دوران معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ اس موقع پر Emmanuel Macron بھی موجود تھے۔ وائٹ ہاؤس نے معاہدے پر دستخط کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے Masoud Pezeshkian کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے تصاویر جاری کیں۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کا متن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جو 14 نکات پر مشتمل ہے۔ امریکی حکام نے میڈیا نمائندوں کے سامنے یادداشت کی تفصیلات پیش کیں۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق پہلا اور اہم ترین نکتہ دونوں ممالک کے درمیان فوری اور مستقل جنگ بندی کا قیام ہے، جسے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔