فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ میچ میں ناروے کے اسٹار فٹبالر Erling Haaland کے دو شاندار گولوں پر شائقین کے زبردست جشن نے زلزلہ پیما آلات کو بھی متحرک کر دیا۔ناروے نے عراق کے خلاف میچ میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی، جس میں ہالینڈ نے پہلے ہاف کے دوران دو گول اسکور کیے۔ 29ویں منٹ میں ہونے والا پہلا گول 1998 کے بعد ورلڈ کپ میں ناروے کا پہلا گول بھی تھا، جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیاغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے زلزلہ پیما ادارے “نارسر” نے بتایا کہ ساحلی شہر Bergen میں نصب سیسمومیٹرز نے میچ کے دوران واضح زمینی ارتعاشات ریکارڈ کیں، خاص طور پر ان لمحات میں جب ہالینڈ نے اپنے دونوں گول اسکور کیے۔ماہرین کے مطابق جب ہزاروں افراد بیک وقت اچھلتے، نعرے لگاتے اور جشن مناتے ہیں تو ان کی اجتماعی حرکات زمین میں معمولی ارتعاش پیدا کر سکتی ہیں، جنہیں جدید زلزلہ پیما آلات آسانی سے ریکارڈ کر لیتے ہیں۔ادارے نے واضح کیا کہ عراق کے خلاف میچ کے دوران کوئی حقیقی زلزلہ نہیں آیا، تاہم شائقین کے غیر معمولی جوش و خروش نے زلزلہ پیمائش کے آلات پر واضح اثرات ضرور چھوڑے۔