لاہور: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک تھے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا یکم محرم 18 جون بروز بدھ کو ہوگی جبکہ یومِ عاشور 27 جون بروز جمعہ ہوگا۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش آج صبح 7 بج کر 54 منٹ پر ہوئی ہے۔ چاند کی عمر غروبِ آفتاب تک 11 گھنٹے 45 منٹ بنتی ہے، جو نظر آنے کے لیے ناکافی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 21 گھنٹے 20 منٹ ہونی چاہیے، اس لیے آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں تھا۔