اورنگی ٹاؤن قتل کیس: لیڈی پولیس اہلکار دعا کا اعتراف، سابق شوہر فہد مفرور

اورنگی ٹاؤن میں نوجوان حمزہ کے مبینہ قتل کیس میں گرفتار لیڈی پولیس اہلکار دعا نے دورانِ تفتیش اپنے جرم اور خاندانی تنازع کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق دعا نے اپنے سابق شوہر فہد کے ساتھ مل کر اپنے موجودہ شوہر حمزہ کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، تاہم کرائم سین سے واضح ہو گیا کہ حمزہ کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کا سابق شوہر فہد، جو اس کیس کا دوسرا مرکزی ملزم ہے، فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دعا اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔