ایران-امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو چین کی بھرپور سراہنا، پاکستان قابلِ اعتماد ثالث قرار

تہران: China نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلام آباد کو ایک قابلِ اعتماد ثالث قرار دیا ہے۔
ایران میں تعینات چینی سفیر Kang Piao نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابلِ تعریف ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام میں اس کی اہمیت نمایاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلافات اور تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے، کیونکہ پائیدار امن کے لیے بات چیت ہی مؤثر راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کا خطے میں کوئی ذاتی مفاد نہیں، بلکہ وہ ہمیشہ امن، استحکام اور تعمیری سفارت کاری کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے۔چینی سفیر نے زور دیا کہ عالمی برادری جنگل کے قانون کی طرف واپس نہیں جا سکتی اور عالمی مسائل کے حل کے لیے قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق موجودہ عالمی حالات میں کثیرالجہتی نظام (ملٹی لیٹرل ازم) کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
نہوں نے مزید کہا کہ China کسی بھی بیرونی طاقت کو Iran کے ساتھ اپنے اقتصادی تعاون کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔