سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 486 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے پر آ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 29 ڈالر کمی کے بعد 4685 ڈالر ہو گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں فی تولہ چاندی 142 روپے کم ہو کر 7 ہزار 957 روپے کی سطح پر آ گئی۔

ماہرین کے مطابق سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے، جبکہ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کے تحت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ قیمت مقرر کی گئی تھی۔