راولپنڈی (ویب ڈیسک): راولپنڈی کے علاقے تھانہ صدر بیرونی کی حدود شاہ پور میں ڈکیتی کی افسوسناک واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک تاجر کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تین مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور ایک ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ دوران واردات مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دکاندار عبد المالک موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ شہر میں بڑھتی ہوئی خونی ڈکیتیوں پر شہریوں اور تاجر برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے۔