میں حرمین شریفین جنرل اتھارٹی نے ماہ رمضان کے لیے جامع آپریشنل پلان تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جو تین اہم نکات پر مبنی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پلان کا مقصد خدمات کے معیار اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا، حرمین شریفین میں سیفٹی اور ریلائبلٹی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا ہے۔
اہم نکات میں شامل ہیں:
حرمین شریفین میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی قائم رکھنا
سہولتوں اور دیکھ بھال کے انتظامات
رمضان میں ازدحام کے دوران خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا
اتھارٹی کے مطابق پلان میں خدمات کے معیار کو بڑھانے کے ساتھ مسجد الحرام میں تھری ڈی نقشے فعال کیے جائیں گے تاکہ زائرین آسانی سے اپنے مطلوبہ مقام تک پہنچ سکیں۔
اس کے علاوہ معمر زائرین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹیشن خدمات فراہم کی جائیں گی اور زائرین کی آمد کے حوالے سے ڈیجیٹل کاونٹنگ سسٹم ایکٹیو کیا جائے گا جو کراوڈ کنٹرولنگ کے لیے اہم ہے۔
واضح رہے کہ فراہم کی جانے والی خدمات پر زائرین کی رائے معلوم کرنے کے لیے ڈیجیٹل سروے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔