53

سکھر: ماہ رمضان المبارک میں بعد از نماز تراویح صحت مندانہ تفریح کی سرگرمیوں کے لئے ریتی لائن پریمیئر لیگ کے عنوان سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا

سکھر: ماہ رمضان المبارک میں بعد از نماز تراویح صحت مندانہ تفریح کی سرگرمیوں کے لئے ریتی لائن پریمیئر لیگ کے عنوان سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا، ایونٹ کا ٹائٹل جاذب خان کی ٹیم نے اپنے نام کیا اور فتح حاصل کی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر جاوید راجپوت، حبیب راجپوت، ایاز خان، اسد خان، شہزاد خان ودیگر نے کہاکہ علاقہ کے نوجوانوں کو اچھی، صحتمندانہ کھیل و کود کی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے یہ ایونٹ منعقد کیا گیا، ابتدائی طور پر دو ٹیموں کے درمیان میچ کھیلے گئے، جس میں جاذب خان کی ٹیم نے فتح اپنے نام کی، اس طرح نوجوانوں کو کھیل و کود کی سرگرمیاں بھی میسر آئیں اور ان کی صلاحیتوں بھی نکھر کر سامنے آئیں، مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ فاتح ٹیم کے کپتان ودیگر کھلاڑیوں میں جاوید راجپوت نے ونر ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں