گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کر دیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جی بی کے مطابق یہ فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس کی تجاویز اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ شدید موسمی حالات، سخت سردی اور برف باری کی وجہ سے جنوری میں انتخابات کرانا ممکن نہیں، اس لیے انتخابات کی نئی تاریخ اور شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جاری کردہ شیڈول پر مختلف سیاسی جماعتوں نے اختلاف کیا تھا، اس لیے اسے واپس لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ
گلگت میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔مزید برآں، جی بی میں 300 انسانی جانیں بچانے والے تین ہیروز کے لیے 25، 25 لاکھ روپے انعامات بھی مقرر کیے گئے ہیں۔