ایوان صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے آغاز میں ہی صدرِ مملکت نے اعلان کرتے ہوئے کہا، ’’چیئرمین پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘اعلان کے بعد بعض اراکین نے ’’جیئے بھٹو‘‘ کے نعرے بلند کیے۔ اپنے مختصر خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا فیصلہ غیر معمولی نوعیت کا ہے، پیپلز پارٹی مشکل حالات میں حکومت سنبھال رہی ہے، یہ پارٹی اور تمام اراکین کے لیے بھاری ذمہ داری ہے۔ صدر زرداری نے یقین ظاہر ڪيو ته پيپلز پارٽي ماضي جيان هن ڀيري به بهتر ڪارڪردگي ڏيکاريندي.