کراچی کے کمشنر حسن نقوی نے اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کو بہترین کارکردگی پر بہترین اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ سے نواز دیا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے، جنہوں نے کمشنر کے ہمراہ حاظم بھنگوار کو شیلڈ پیش کی۔کمشنر کراچی حسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ حاظم بھنگوار نے دن رات محنت کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حاظم بھنگوار نئے سی ایس پی افسران کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی کارکردگی دیگر افسران کے لیے ایک مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو چاہیے کہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور شہرِ کراچی کی خدمت کے لیے بھرپور جذبے کے ساتھ کام کریں۔