پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف ریاست مخالف مہم پر مقدمہ درج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز پھیلانے کے الزامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار پر سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے، صنم جاوید کی گرفتاری سمیت حکومتی اقدامات کے خلاف من گھڑت اور جعلی خبریں پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔