ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ واشنگٹن سے جاری بیان میں سابق امریکی صدر نے کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ سے واپسی پر اس صورتحال کا جائزہ لیں گے کیونکہ وہ خود کو جنگیں حل کرنے میں ماہر سمجھتے ہیں۔اتوار کو ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی تنازعات کو ختم کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور ان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ٹیرف پالیسی کے ذریعے کم کیا تھا۔سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں، ان کا مقصد نوبل انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ کے دورے سے واپسی کے بعد جنوبی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی پر اپنی سفارتی حکمتِ عملی پیش کریں گے۔