پاک فوج کا مؤثر جوابی وار، افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور دہشتگرد کیمپس تباہ، ویڈیوز جاری

پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کی کئی اہم پوسٹیں اور دہشتگردوں کے کیمپس مکمل طور پر تباہ کر دیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی اُس بٹالین کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے خوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان میں داخل کیے جاتے تھے۔ اس کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچاچمن بارڈر کے قریب جوابی کارروائی میں افغان طالبان اور ان کے زیرِ سایہ موجود خارجیوں کی پوسٹیں نشانہ بنائی گئیں۔ شدید حملے کے باعث متعدد دہشتگرد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوئے جنہیں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان طالبان اور خارجی عناصر پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پاکستانی فورسز نے مؤثر انداز میں انہیں انگیج کیا۔تباہ شدہ پوسٹیں اور کیمپس شپولا ہلا پوسٹ (کرم سیکٹر) — مکمل تباہ، افغان طالبان کے بھاری نقصانات۔کرزئی پوسٹ (باجوڑ سیکٹر) — مکمل تباہ، ویڈیو میں اسٹرائیک کے بعد تباہی واضح۔جنوبی وزیرستان — افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ، پاک فوج نے پاکستانی جھنڈا لہرا دیا۔منوجبا کیمپ 3 — تباہ، افغان طالبان اور خارجیوں کو بھاری جانی نقصان۔بریکوٹ بیس کیمپ (چترال سیکٹر) — مکمل تباہ، افغان طالبان کے متعدد ہلاکتیں۔عصمت اللہ کرار کیمپ (سپین بولدک سیکٹر) — افغان طالبان کا سب سے بڑا دہشتگرد مرکز، مکمل طور پر تباہ۔توپسر پوسٹ (کرم سیکٹر) — پاک فوج کا قبضہ، ویڈیو میں پیشقدمی کے مناظر واضح۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے متعدد اہم ٹھکانے اب پاک فوج کے کنٹرول میں آ چکے ہیں۔ کارروائی کے بعد پاکستانی جھنڈا افغان چوکیوں پر لہرا دیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ کارروائیاں دشمن کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزی اور دہشتگرد حملوں کے جواب میں کی گئیں، جن کا مقصد پاکستان کی سرحدی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع ہے۔