امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازع کے حل اور سیزفائر میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ بھارت کے مختلف بیانات ان کی اندرونی سیاست کا نتیجہ ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر اہلکار برائے جنوبی ایشیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مدد کی اور یہ حقیقت ہے کہ سیزفائر میں امریکی کردار نمایاں رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دیرینہ مسئلہ ہے، اگر ثالثی کی پیشکش ہوئی تو امریکا اس کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق یہ مسئلہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست ہے، تاہم امریکا خطے میں امن قائم کرنے میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ بگرام ایئربیس کی حوالگی کے بارے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سب کے سامنے ہے۔