زیتون کے تیل کے حیرت انگیز فوائد، دل اور ہڈیوں کے امراض سے تحفظ

زیتون کا تیل انسانی صحت کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ واحد تیل ہے جو جسم میں نقصان دہ چربی میں تبدیل نہیں ہوتا اور اسی لیے امراضِ قلب اور موٹاپے سے بچاؤ کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل کا باقاعدہ استعمال دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہے۔ اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کے مسائل، بلڈ پریشر، گردوں کے امراض، سانس کی بیماریوں اور فالج سے بچاؤ میں بھی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ہڈیوں پر مفید اثرات ماہرین کے مطابق زیتون کا خاص طور پر ایکسٹرا ورجن تیل ہڈیوں کی صحت کے لیے بہترین ہے۔ اس کے قدرتی اجزاء ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور آسٹیو پوروسس جیسے امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔زیتون کے تیل میں موجود پولی فینولز اور اولیک ایسڈ نئی ہڈی بنانے والے خلیوں کی سرگرمی کو بڑھاتے ہیں۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہڈیوں کے خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں اور ہڈیوں کے بکھرنے کے عمل کو روکتے ہیں۔زیتون کے تیل میں موجود اولیوکینتھال ایک قدرتی اینٹی انفلامیٹری مرکب ہے جو جوڑوں کے درد اور سوجن کو کم کرتا ہے۔ یہ خصوصاً گٹھیا (Arthritis) کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔زیتون کا تیل آنتوں میں کیلشیم کے جذب کو بہتر بناتا ہے، جس سے ہڈیاں زیادہ مضبوط ہوتی ہیں۔تحقیق کیا کہتی ہے؟یورپی محققین کی ایک تحقیق کے مطابق جن افراد نے روزانہ 50 ملی لیٹر ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل استعمال کیا، ان کی ہڈیوں کی کثافت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، خاص طور پر وہ مریض جو پہلے ہی آسٹیوپوروسس کا شکار تھے۔ماہرین صحت کے مطابق زیتون کے تیل کو اپنی روز مرہ غذا کا حصہ بنانے سے نہ صرف دل اور جوڑوں کے امراض سے تحفظ ملتا ہے بلکہ بڑھاپے میں ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔