ٹرمپ: غزہ میں جنگ بندی ضروری، فلسطینی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے تاہم مجوزہ فلسطینی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دراصل حماس کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔ ان کے مطابق حماس کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر یرغمالیوں کو رہا کرے کیونکہ وہ بارہا امن کی معقول پیشکشوں کو مسترد کر چکی ہے۔امریکی صدر نے کہا:”ہمیں غزہ میں جنگ کو اب روکنا ہوگا، ہمیں امن کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے۔ ہم تمام 20 یرغمالیوں کو واپس چاہتے ہیں، اسی طرح ہم 38 لاشیں بھی واپس چاہتے ہیں۔”انہوں نے زور دیا کہ یرغمالیوں کی واپسی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور عالمی برادری کو بھی اس مقصد میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ٹرمپ نے اپنے خطاب میں اس بات کو دہرایا کہ حالیہ دنوں میں کئی مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان دراصل حماس کے لیے ایک “انعام” ہے، جو کہ امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔