30

گوگل اور حکومت سندھ کے درمیان تعلیمی میدان میں جدت لانے کا معاہدہ،2لاکھ طلباء کو فائدہ پہنچے گا

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر نگرانی سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ٹیک ویلی گوگل نے شعبہ تعلیم میں ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلی لانے کی یاداشت پر دستخط کردیے ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ اور گوگل کے درمیان مفاہمتی یاداشت نامہ کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین ایچ ای سی سندھ پروفیسرطارق رفیع، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی،سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں، سیکریٹری یو اینڈ بی عباس بلوچ اوردیگر موجود تھے۔تقریب میں گوگل کے ریجنل ہیڈ گریٹر ایشیا مسٹر پال ہچنگس، ٹم پاولینی، کنٹری ڈائریکٹر حارث سفیان اور دیگر شریک تھے۔ سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں اور سیکریٹری یو اینڈ بی عباس بلوچ نے گوگل فار ایجوکیشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج سندھ میں تعلیمی تبدیلی کے سفر کا اہم دن ہے، ہم تعلیمی میدان میں تبدیلی ٹیکنالوجی کے ذریعے کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کا گوگل کے ساتھ مفاہمتی یاداشت نامہ پر دستخط کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس اقدام سے صوبے بھر کی یونیورسٹیوں اور طلباء کی ترقی کے لیے ہماری شراکتداری کے عزم کو تقویت ملے گی۔ یہ تعاون گوگل فار ایجوکیشن ٹولز کو 30 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو تقویت دے گا۔ مزید برآں اس سے 14000 فیکلٹی ممبران اور تقریباً 2لاکھ طلباء کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ دوسری جانب  ٹیک ویلی کے ریجنل ہیڈ برائے ایشیا پال ہچنگس نے کہا کہ گوگل تعلیم کے شعبہ میں بہت سارے ممالک میں کام کر رہا ہے جبکہ گوگل پاکستان میں سندھ حکومت کے تعلیم سے منسلک اداروں سے شراکت داری کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں