25

واٹس ایپ کال سے متعلق صارفین کیلئے بڑی سہولت اعلان

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے ذریعے ویڈیو کالنگ کے تجربے کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے WABetainfoکی رپورٹ کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد ویڈیو کالز میں متعدد انٹر ایکٹیو آپشنز فراہم کرنا ہے رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے نئے بیٹا ورژن میں اے آر کال ایفیکٹس اور فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئی او ایس صارفین کو نئے اے آر فیچرز تک رسائی دی جا رہی ہے ان میں سے ایک فیچر ڈائنامک فیشل فلٹر کا ہے جسے ویڈیو کالز کے دوران استعمال کرکے صارفین اپنی شخصیت کو مختلف انداز سے پیش کر سکتے ہیں اسی طرح ایک بیک گراؤنڈ ایڈیٹنگ ٹول ہے جس سے ویڈیو کالز کے دوران اردگرد کے ماحول کو دھندلا کیا جاسکتا ہے یا پہلے سے بنے بیک گراؤنڈ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے ایک لو لائٹ موڈ سیٹنگ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے ان جگہوں پر ویڈیو کا معیار بہتر ہوسکے گا جہاں روشنی ناقص ہوگی ایک ٹچ اپ موڈ ٹول بھی میٹا کی میسجنگ ایپ کا حصہ بنا ہے جو ویڈیو کالز کے دوران صارف کی شخصیت کو بہتر بنا کر پیش کرے گا ان تمام سیٹنگز میں کی جانے والی تبدیلیوں کو واٹس ایپ محفوظ کرلے گا جس کے بعد انہیں ہر کال میں بدلنے کی ضرورت نہیں رہے گی جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچرز ابھی بیٹا ورژن کا حصہ بنے ہیں تو تمام صارفین کے لیے انہیں متعارف کرانے میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں