48

ملک بھر میں انسٹا گرام بند کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق ترکیہ نے اسماعیل ہنیہ سے متعلق پوسٹ سنسر کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کو بند کردیا ترک کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پرلکھا انسٹا گرام ڈاٹ کام کو آج سے بند کیا جارہا ہے تاہم ترکیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پابندی یا التون کے تبصروں پر میٹا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا گزشتہ روزترک ایوان صدرکے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسماعیل ہنیہ کے قتل پرتعزیتی پوسٹوں کو سنسر کرنے کا الزام لگایا تھا التون نے سوشل میڈیا پر لکھا ہم ان پلیٹ فارمزکیخلاف اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کرتے رہیں گے اور ہرپلیٹ فارم پرفلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں