بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 پشین سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پشتونخوا میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے پشتونخوا میپ کے جاری اعلامے میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے پارٹی کو مذکورہ نشست سے ان کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلی مرتبہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی کسی نشست سے انتخاب لڑیں گے۔