الیکشن 2024 : شہباز شریف کو این اے 242 کراچی سے کلین چٹ مل گئیں

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں این اے 242 کراچی سے شہبازشریف کے کاغذات منظوری کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار کی اپیل پر سماعت ہوئی پی ٹی آئی امیدوار حسنین چوہان نے کہا کہ بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی گئی ہے،شہبازشریف نےکاغذات نامزدگی میں درست حلف نامہ نہیں لگایا شہباز شریف کی اہلیہ کےنام 2 کمپنیاں گوشواروں میں موجود ہیں ،الیکشن ٹریبونل نے قرار دیا کہ تحقیقات اس کے دائرہ کار میں نہیں، دستاویزات موجود ہیں اور یہ اوپن و شٹ کیس ہے الیکشن ٹریبونل نے این اے 242 کراچی سے شہبازشریف کےکاغذات منظوری کیخلاف دوسری اپیل بھی مسترد کردی ، پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے الیکشن ٹریبو نل میں اپیل کی گئی تھی زشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار کے اعتراضات بھی مسترد کیے گئے تھے ، اعتراض کنندہ پی ٹی آئی امیدوار نے سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان کردیا پی ٹی آئی امیدوار حسنین چوہان نے کہا کہ سپریم کورٹ تک شہباز شریف کا تعاقب کریں گے۔