69

انسانی گردے فروخت کرنے والے ماں بیٹا گرفتار

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صفیہ بی بی اور اس کے بیٹ شعیب کو گرفتارکرلیا ہے۔ دنوں ماں بیٹا انسانی گردے فروخت کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمہ صفیہ نجی اسپتال میں بطور مارکیٹنگ آفیسر کام کرتی تھی۔ ملزمان پیسوں کا لالچ دے کر شہریوں سے گردے لیتے تھےملزمان ایک گردے کے لیے متاثرہ شخص کو3 لاکھ روپے دیتے تھے۔ ڈاکٹر فواد اسلام آباد لے جاکر گردے نکالتا اور ملزمہ کو پیسے دیتا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فواد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔ دومتاثرین نے رقم کی عدم ادائیگی پر ہم سے رابطہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں