بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 13 افراد شہید اور 70 زخمی ہوئے پولیس نے دھماکے کو خودکش قرار دیا ہے ADN نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے کوڑا خان روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق 13 افراد شہید جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی سٹی نواز گشکوری بھی شامل ہیں جب کہ ایس ایچ او سٹی جاوید نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکا خودکش تھا۔ خودکش بمبار نے خود کو ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا بھی کہنا ہے کہ دھمکا سیکیورٹی پر تعینات ڈی ایس پی نواز گشکوری کی گاڑی پر ہوا ہے۔