95

یہ بچی کون ہے، کیا آپ پہچانتے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک مہندی لگے ہاتھ والی بچی کی تصویر پوسٹ کی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی دوسری بیٹی انشا کی رخصتی کی ہے۔ ان کی اہلیہ نادیہ شاہد سوشل میڈیا کا کم ہی استعمال کرتی ہیں لیکن انشا اور شاہین شاہ کی شادی کے بعد انہوں نے ایک ہفتے میں سوشل میڈیا پر دوسری پوسٹ کی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے نادیہ شاہد نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک بچی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس کو انہوں نے اپنی پروفائل پکچر بھی بنا لیا ہے یہ تصویر ایک چار پانچ سالہ بچی کی ہے جس نے سرخ جوڑا پہن رکھا ہے اور ہاتھ پر خوبصورت مہندی لگی ہے اور کیمرے کے سامنے اپنے مہندی والا ہاتھ دکھا رہی ہے جس کے باعث بچی کا چہرہ واضح نظر نہیں آ رہا ہےیہ تصویر پوسٹ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی اور اب تک لاکھوں افراد اس کو دیکھ اور ہزاروں پسندیدگی کا اظہار کرنے کے ساتھ تجسس بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ آخر یہ بچی کون ہے کچھ صارفین کا خیال ہے کہ شاہد خان کی اہلیہ نے انشا کی رخصتی کے بعد ان سے اظہار محبت کے لیے بچپن کی تصویر پوسٹ کی ہے جب کہ کئی سوشل میڈیا صارفین کی رائے یہ ہے کہ یہ بچی انشا نہیں بلکہ شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کی ہے آپ کیا کہتے ہیں یہ بچی انشا کا بچپن ہے یا اس کی چھوٹی بہن عروہ، کمنٹس سیکشن میں اظہار خیال کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں