103

جناح ہاؤس حملہ کیس : پراسیکیوشن کا صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور : پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس پی ٹی آئی کی خواتین صنم جاوید، روبینہ جمیل ودیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی خواتین صنم جاوید، روبینہ جمیل ودیگر کی ضمانتیں منظور ہونے کے معاملے پر پراسیکیوشن
نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ٔپراسیکیوشن انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی اور انسداد دہشت گردی عدالت کے ضمانت منظور کرنے کیخلاف اپیل داٸر کی جائے گی ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن کی ضمانتیں خارج کرانے کی اپیل کی تیاری پر مشاورت شروع کر دی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کا مصدقہ فیصلہ موصول ہوتے ہی درخواست داٸر کر دی جاٸے گی یاد رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت نو ملزموں کی ضمانت منظور کر لی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں