78

چھوٹے نواب کی سالگرہ پر پٹودی خاندان نے یادگار خاندانی تصاویر شیئر کردیں!

سیف علی خان نے گزشتہ دنوں اپنی 53 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کی بہن صبا کی جانب سے سوشل میڈیا پر پٹودی خاندان کے فیملی البم سے یادگار تصاویر شیئر کی گئیں رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے چھوٹے نواب نے 16 اگست کو اپنی زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں، ان کی سالگرہ کے دن کو مزید یادگار بنانے کے لیے ان کی چھوٹی بہن صبا پٹودی نے انسٹا گرام پر سیف علی خان کے بچپن کی تصاویر شیئر کی ہیں موجودہ دور کے معروف بالی وڈ اداکار سابق بھارتی کرکٹ کپتان منصور علی خان پٹودی اور بالی وڈ ایکٹریس شرمیلا ٹیگور کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں۔ صبا نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرا خاندان، میرے ہاتھوں نے بھائی کو حفاظتی سہارا دیا ہے جب کہ ماں نے بھائی کو گلے لگایا ہوا ہے اور ابا انھیں پرشوق نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں واضح رہے کہ سیف علی خان اپنی والدہ کے کافی قریب ہیں اور دونوں ماں بیٹوں میں مثالی محبت ہے، صبا اکثر اپنے بھائی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں