92

پاکستان : اچھا رشتہ کیسے تلاش کریں

ہمارے معاشرے میں شادی بیاہ کے لیے روایتی طور پر لوگ اپنے اقرباء وحلقہ احباب، اور رشتہ کروانے والی خواتین پر انحصار کرتے چلے آئے ہیں اور اب اس کی جگہ ڈیجیٹل میچ میکنگ ایپس کارجحان بھی فروغ پارہا ہے آج بھی بڑی تعداد میں رشتہ ان ہی خواتین کے ذریعے طے پاتا ہے البتہ کچھ لوگوں نے رشتے کروانے کی آڑ میں فراڈ کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے انٹرنیٹ کے ذریعے رشتوں کی تلاش کیلیے پاکستان کے شہری علاقوں میں شادی بیاہ کی ویب سائٹس کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی آڑ میں لوگوں کو دھوکہ دینے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں اس حوالے سے سویرا میں میچ میکر شازیہ رحمان نے ناظرین کو اس طرح کے فراڈ سے متعلق آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ایپس کی اکثریت زیادہ تر فراڈ پر مبنی ہوتی ہیں، ایسی ایپ بیرون ملک سے آپریٹ کی جاتی ہیں، بلکہ وہ ڈیٹنگ ایپس ہی ہوتی ہیں جسے میچ میکنگ کا نام دیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ کسی رشتے کیلئے بات آگے بڑھانے سے پہلے اس شخصیت کی پروفائل کو مختلف پلیٹ فارمز پر اچھی طرح چیک کریں اگر کوئی یہ کہے کہ میرا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں تو اس پر اعتبار نہ کریں بلکہ اس کی مکمل تحقیق کرنی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں