91

پاکستانی سنگر انورل خالد ٹائمز اسکوائر پر جگمگانے لگیں

پاکستانی سنگر انورل خالد کی سریلی آواز اور کمپوزیشنز سننے والے کا دل چھو لیتی ہیں، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے نیویارک ٹائمز اسکوائر پر جگمگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے حالیہ دنوں میں انورل مداحوں میں تیزی سے مقبول ہوئی ہیں اور ان کی مقبولیت نے انھیں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ تک پہنچادیا ہے، وہ ٹائمز اسکوائر پر آویزاں ہونے والی نئی خاتوں موسیقار بن گئی ہیں
گلوکارہ کا ٹریک ’ٹرسٹ ایشوز‘ میوزک اسٹریمنگ سروس ایکویل پاکستان کی پلے لسٹ میں آگے کے نمبروں پر موجود ہے اداکارہ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اسی وقت گانا شروع کیا تھا جب میں نے بولنا سیکھا تھا‘، انورال خالد نے 2020 میں باضابطہ گلوکاری کا آغاز کیا جس کے بعد سے ان کے کئی ٹریک ریلیز ہوچکے ہیں ایمبیسیڈر آف دی منتھ بننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انورل خالد نے کہا کہ جولائی کے لیے اسپوٹیفائی پاکستان ایکویل کی جانب سے نامزد آرٹسٹ بننے پر بہت خوش ہوں انھوں نے کہا کہ اسپوٹیفائی نے موسیقاروں کے لیے پورا منظر بدل دیا ہے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم ملے گا جو موسیقی میں صرف خواتین کی نمائندگی کرے گا گلوکارہ کے کچھ مقبول ٹریکس میں ’مجھے لے چل‘، ’کہہ دینا‘، ’دل دے بول‘، ’سوہنیا وی‘ اور ’پریٹی لائز‘ شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں