83

بھارتی نورا فتیحی کمرہ عدالت میں جیکلین فرنانڈز پر پھٹ پڑیں

ممبئی: نامور بالی وڈ اداکارہ اور ڈانسر نوار فتیحی نے ہتک عزت کیس میں جیکلین فرنانڈز کے خلاف عدالت میں سخت بیان ریکارڈ کروا دیا بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی نے جیکلین فرنانڈز اور کچھ میڈیا ہاؤسز کے خلاف ہتک عزت کیس دائر کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں وہ آج پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئیں نورا فتیحی کمرہ عدالت میں جج کے سامنے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے جیکلین فرنانڈز پر پھٹ پڑیں انہوں نے کہا کہ مجھے نہ صرف لالچی محبوبہ کہا گیا بلکہ دھوکے باز سکیش چندرا شیکھر کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کا الزام بھی لگایا گیا اداکارہ نے کہا کہ ان الزامات کی وجہ سے نہ صرف مجھے مالی نقصان ہوا بلکہ میری ساکھ بھی شدید متاثر ہوئی ہتک عزت کا مقدمہ اس لیے دائر کیا کیونکہ سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس میں مجھ سے بھی تفتیش کی گئی جبکہ میرا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے عدالت میں کیریئر کو پہنچنے والے نقصان کیلیے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے نورا فتیحی نے کہا کہ ’کچھ خاص لوگوں کو تحفظ دینے کیلیے مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا کیونکہ میں ایک آسان ہدف کے ساتھ ساتھ غیر مقامی بھی تھی اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جیکلین فرنانڈز نے طویل عرصے تک غیر ضروری ہراساں کیا کیونکہ میں نے میڈیا میں بیان دیا تھا کہ ’آخر نورا کو بطور گواہ اس کیس میں کیوں نامزد کیا گیا نورا فتیحی نے کہا کہ جیکلین فرنانڈز نے میرے مالی اور سماجی نقصان کیلیے سازش رچائی، انہوں نے مجھے جان بوجھ کر کیس میں گھسیٹا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں