67

امریکی گلوکارہ نے مداح کو مائیک دے مارا، ویڈیو وائرل

امریکی ریپر کارڈی بی نے کنسرٹ کے دوران مداح کو مائیک دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی میڈیا کے مطابق کنسرٹ میں کارڈی بی کے قریب کھڑے ایک مداح نے گلوکارہ پر اُس وقت پانی پھینکا جب وہ اپنی آواز سے حاضرین پر سحر طاری کرنے میں مصروف تھیں پانی پھینکے جانے پر پہلے تو گلوکارہ ہکا بکا رہ گئیں اور پھر اچانک ہاتھ میں موجود ہائیک مداح کو دے مارا۔ اس کے بعد انہوں نے مداح کو مغلظات بکیں کارڈی بی کی سکیورٹی ٹیم فوری طور پر اسٹیج پر پہنچ گئیں اور انہیں اپنی حفاظت میں لے لیا بعدازاں گلوکارہ نے مذکورہ ویڈیو کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیا ایک صارف نے ٹوئٹ کے ردعمل میں لکھا کہ آپ اسی لاحق تھیں۔ آپ کو جوابی وار نہیں کرنا چاہیے تھا دوسرے نے لکھا کہ کارڈی بی نے وہی کیا جو اسے کرنا چاہیے تھا لوگوں کو فنکاروں پر چیزیں پھینکنا بند کرنے کی ضرورت ہے یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کنسرٹ کے دوران مداح نے کسی گلوکارہ پر حملہ کیا ہو حال ہی میں ہیری اسٹائلز پر کنسرٹ کے دوران حملہ کیا گیا جس سے گلوکارہ کی آنکھ کر گرد حصہ زخمی ہوا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں