94

بیٹے کے انتقال کے بعد عماد عرفانی کا پہلا جذباتی پیغام

پاکستانی اداکار عماد عرفانی نے بیٹے زاویار عرفانی کے انتقال کے بعد ان کی یاد میں پہلی پوسٹ کی ہے 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد عماد عرفانی نے انسٹاگرام پر بیٹے اور اہلیہ کے ہمراہ بیٹے زاویار کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی یاد میں ایک پوسٹ کی عماد عرفانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ میری زندگی کی بہترین نعمتوں میں سے ایک ہو، آپ میری بہترین امید تھے اور ہمیشہ رہوگے، میں ہمیشہ آپ سے پیار اور تمہیں یاد کرتا رہوں گا عماد عرفانی کے کمسن بیٹے زاویار انتقال کر گئے یاد رہے کہ 15 مئی کو عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی خبر ان کی دوست شانزے شیخ کی جانب سے بذریعہ انسٹاگرام اسٹوری دی گئی تھی شانزے نے عماد عرفانی کے مداحوں کو ان کے بیٹے کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ان سے سورہ فاتحہ پڑھنے اور والدین کیلئے صبر کی دعا کرنے کی درخواست کی تھی واضح رہے کہ اداکار عماد عرفانی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ چند تصاویر ہی موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں