103

کاجول کی نئی ویب سیریزدی ٹرائل کس فلم کا چربہ ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے کاجول کی نئی ویب سیریز ’دی ٹرائل پیار قانون دھوکا‘ کو ’دی گڈ وائف‘ کا چربہ قرار دے دیا غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کی ویب سیریز کا پریمیئر 13 جولائی کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے پلیٹ فارم سے ہوا، اس میں کاجول کے شوہر کو کرپشن اور جنسی اسکینڈل میں جیل ہو جاتی ہے سپرن ایس ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز میں کاجول کو ایک وکیل کے کردار میں دکھایا گیا ہے جب کہ علی خان، جیشو سینو گپتا، شیبا چڈھا و دیگر بھی اس کی کاسٹ کا حصہ ہے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سیریز کو ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے جبکہ کچھ اسے’دی گڈ وائف‘ کی سستی کاپی قرار دے رہے ہیں ایک صارف کے مطابق ’دی ٹرائل‘ اور ’دی گُڈ وائف‘ میں صرف یہ فرق ہے کہ گُڈ وائف کی اداکارہ جولیانا مارگولائز نے بہترین اداکاری کی جبکہ یہاں کاجول صرف جملے پڑھ رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں