109

سیف اور کرینہ خوش قسمت رہے کہ اس فلم میں کام نہیں کیا!

سیف علی خان اور کرینہ کپور خوش قسمت رہے کہ انھوں نے بالی وڈ کے ہدایت کار انوراگ کشپ کی فلم بامبے ویلوٹ میں اصرار کے باوجود کام نہیں کیا، 2015 میں ریلیز ہونے والی یہ ہندی سینما کی فلاپ ترین فلموں میں سے ایک تھی مذکورہ فلم میں کام کرنے پر رنبیر کپور، انوشکا شرما اور کرن جوہر کو کافی بار مذاق کیا نشانہ بھی بنایا گیا تھا کیوں کہ اچھی کاسٹ کے باوجود عجیب سی کہانی کے باعث فلم نے باکس آفس پر بدترین کارکردگی دکھائی تھی 2006 میں لکھی گئی فلم ’بامبے ویلوِٹ‘ کے لیے انوراگ کشپ کی پہلی چوائس سیف علی خان تھے، تاہم اداکار نے جونی بلراج کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا، جس کی وجہ یہ تھی کہ انوراگ کمرشل ہدایت کار کے طور پر معتبر نہیں تھے مذکورہ فلم کے لیے کرینہ سے بھی رابطہ کیا گیا مگر وہ بھی اس میں کام کرنے پر راضی نہیں ہوئیں، یہ ہی نہیں عامر خان نے بھی پہلی فرصت میں اسے مسترد کیا تھا جبکہ رتیک روشن نے دو سال تک اپنے پاس اسکرپٹ رکھنے کے باوجود فلم میں کام نہیں کیا بعد میں کئی بار انوراگ کشپ کی جانب سے کرینہ کپور اور سیف علی خان کو فلم مسترد کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں