65

اقتدار کے حصول کے لیے یورپ میں معرکہ آرائی،

اقتدار کے حصول کے لیے یورپ میں معرکہ آرائی پر مبنی فلم نپولین کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہالی ووڈ کی تاریخی ڈراما فلم نپولین کا پہلا ٹریلر جاری ہو گیا ہے، جنگی مناطر سے بھرپور یہ فلم 22 نومبر کو امریکی سنیماؤں پر تہلکہ مچائے گی وہ جب آیا تو اس کے پاس کچھ نہ تھا لیکن پھر اس نے سب کچھ فتح کر لیا، رڈلی اسکاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس شان دار فلم میں واکین فینکس نے نپولین بوناپارٹ کا کردار ادا کیا ہے نپولین فلم مشہور فرانسیسی شہنشاہ نپولین بوناپارٹ کے عروج و زوال کی داستان بیان کرتی ہے، اس فلم میں اقتدار تک پہنچنے کے لیے بوناپارٹ کے ان تھک سفر کی منظر کشی کی گئی ہے، فلم میں اس کی سچی محبت جوزفین کے ساتھ اس کے رشتے کے اتار چڑھاؤ کو بھی شان دار طریقے سے دکھایا گیا ہے ناظرین دیکھیں گے کہ بوناپارٹ نے ایک سخت سیاسی جنگ میں کس طرح اپنی سیاسی حکمت عملی اور فوجی بصیرت کا مظاہرہ کیا، یہ فلم ڈیوڈ اسکارپا نے لکھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں