ممبئی: بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ بالی وڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن زمانۂ طالب علمی میں باسکٹ بال کی کھلاڑی تھیں جبکہ آج کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی دو اداکارائیں ان کی پڑوسی رہی ہیں ودیا بالن بہت جلد انو مینن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’نیت‘ میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی جہاں وہ جاسوس بن کر ایک ہائی پروفائل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کامیاب ہوتی ہیں فلم کی تشہیر میں مصروف ودیا بالن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ شلپا شیٹی اور ملائیکہ اروڑا کے ساتھ ان کی دوستی بہت پُرانی ہے ودیا بالن بتاتی ہیں کہ اسکول میں شلپا شیٹی تین سال میری سینئر رہیں، اُس وقت وہ باسکٹ بال کی بہترین کھلاڑی تھیں اور مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب والدہ نے سوچا کہ مجھے بھی یہ کھیل کھیلنا چاہیے ’میں صبح 6 بجے اُٹھ کر باسکٹ بال کھیلنے جایا کرتی تھی۔ ایک دن دیکھا کہ گراؤنڈ میں مجھے سے بھی پہلے شلپا شیٹی موجود ہیں۔ مجھے لگا شاہد کسی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے لیکن ایسا نہیں تھا۔ میں کبھی نہیں بھول سکتی جب انہوں نے مجھے کھیل کے دوران حریف کو چکمہ دینے کیلیے گیند کو اِدھر اُدھر کرنے کی تکنیک سکھائی انٹرویو میں ملائیکہ اروڑا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ودیا بالن نے بتایا کہ وہ اُس وقت بھی بہت پیاری تھیں، مجھے یاد ہے وہ ہمارے گھر کے سامنے سے گزر کر روزانہ ٹیوشن کیلیے جایا کرتی تھیں، لڑکوں نے ان کے گزرنے کا وقٹ یاد کرلیا تھا اور روزانہ انہیں دیکھنے کیلیے کھڑے رہتے تھے
104