103

ہومیوپتھک دوا ساز کمپنی کی جانب سے ایلوپیتھک ادویات کی تیاری کا انکشاف

اسلام آباد : ہومیوپتھک دوا ساز کمپنی کی جانب سے ایلوپیتھک ادویات کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ڈریپ نے ایکشن لے لیا
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شوگر، اور جوڑوں کی امراض کی غیر قانونی ادویہ کی کھلے عام فروخت جاری ہے، انکشاف ہوا ہے کہ ہومیوپتھک دوا ساز کمپنی ایلوپیتھک ادویات تیار کر رہی ہے، جس پر ڈریپ نے ایکشن لیتے ہوئے این جیسک پلس ٹیبلٹ، اور شوگر ایکسل کیپسول غیر رجسٹرڈ قرار دے دیے این جیسک پلس ٹیبلٹ اور شوگر ایکسل کیپسول ناز ہومیو فارما کراچی کی تیار کردہ ہے، ڈریپ نے ان ادویات کا ری کال الرٹ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این جیسک پلس سنٹرل ڈرگ لیبارٹری ڈریپ سے اور شوگر ایکسل فیڈرل ڈرگ اینالسٹ کے ذریعے غیر رجسٹرڈ قرار دے دیے گئے ہیں الرٹ کے مطابق شوگر ایکسل کیپسول اور این جیسک پلس گولی کراچی میں سیل ہو رہی تھی، فیڈرل ڈرگ انسپکٹر نے ان غیر رجسٹرڈ ادویات کے سیمپل حاصل کیے، معلوم ہوا کہ ایلوپیتھک دوا این جیسک پلس ڈریپ کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے، واضح رہے کہ ڈائی کلوفینک سوڈیم سے تیارکردہ این جیسک پلس جوڑوں کے درد کی دوا ہے، جب کہ شوگر ایکسل کیپسول ٹائپ ٹو ذیابطیس کے علاج کی دوا ہے ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ شوگر ایکسل کیپسول کی افادیت اور ڈرگ سیفٹی غیر یقینی ہے، دوا میں شامل گلیبینکامائیڈ سے شوگر لیول میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، اور اس سے مریض پر بے ہوشی طاری ہو سکتی ہے۔ الرٹ میں فیلڈ فورس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شوگر ایکسل کیپسول اور این جیسک پلس کا اسٹاک ضبط کرے، جب کہ کیمسٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی ادویات کی سیل روکنے کے لیے اپنا اسٹاک چیک کریں۔ الرٹ میں ڈریپ کی صوبائی ٹیموں کو میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں