104

امیشا پٹیل کیساتھ جھگڑے کی خبریں،

ممبئی :  ’غدر 2‘ کے ڈائریکٹر انیل شرما نے معروف بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی
بھارتی ہدایتکار انیل شرما نے خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے اور امیشا پٹیل کے درمیان جھگڑے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ رپورٹس غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں انیل شرما نے کہا کہ اس وقت فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں مصروف ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ لوگ ایسی منفی باتیں کیوں پھیلا رہے ہیں، میرا اور امیشا پٹیل کا تعلق 22 سال پرانا ہے اور آگے بھی قائم رہے گا متعلقہ: امیشا پٹیل کا فلم ’غدار 2‘ کے ڈائریکٹر پر سنگین الزام انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے، میں فلم کیلیے پُرجوش ہوں اور اس وقت پوری توجہ فلم کی تیاری پر ہے فلم ’غدر 2‘ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کا سیکوئل ہے جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انیل شرما نے کہا کہ ہماری فلم کیلیے لوگوں میں کافی دلچسپی پائی جاتی ہے، میں نے ہمیشہ کہا کہ ’غدر‘ صرف ایک فلم ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا جذبہ ہے، ہم نے ایک منفرد تجربہ بنانے کیلیے بہت محنت کی ہے اور ہم کسی کا دل نہیں توڑنا چاہتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں