73

ماڈل سمیرا نے مجھے بلیک میل کیا، باکسر عامر خان

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ایک ایشیائی ماڈل نے ان سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا اور انکار پر بلیک میل کرنے کیلئے اپنی کہانی ایک برطانوی ٹبلائیڈر کو فروخت کردی تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حقائق بیان کردیئے میڈیا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے ماڈل سمیرا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ سمیرا نے ہاتھ کی سرجری کے لیے مجھ سے 20 ہزار پاؤنڈز مانگے تھے
جب میں نے رقم دینے سے انکار کیا تو سمیرا مجھے بلیک میل کرتی رہی۔ انہوں نے بتایا کہ سمیرا سے اپنی شادی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔ میرے انکار پر سمیرا نے اسٹوری ایک اخبار کو فروخت کی باکسر عامر خان نے اعتراف کیا کہ سمیرا سے رابطہ تھا اور تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ایسا تعلق نہیں تھا جیسا سمیرا نے اخبار کو انٹرویو میں بتایا سمیرا خود رابطہ کرکے کہتی تھی کہ وہ اپنے خاندان سے خوش نہیں ہے اور ان سے دور رہنا چاہتی ہے، باکسر عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ اور تینوں بچوں کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں