98

شاہ رخ خان اور سہانا پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان مستقبل قریب میں بیٹی سہانا خان کے ساتھ بڑی اسکرین پر نظر آ سکتے ہیں یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور سہانا خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم سُپر اسٹار کے پروڈکشن ہاؤس ’ویڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ کے بینر تلے بنے گی فلم کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ اسے فلم ’پٹھان‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے رپورٹس کے مطابق فلم ابھی پری پروڈکشن مرحلے میں ہے کیونکہ رواں سال شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ ریلیز کی جائے گی جس کے بعد سُپر اسٹار بیٹی کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کر سکتے ہیں دوسری جانب سہانا خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ وہ پہلی بار فلم ’دی آرچیز‘ میں نظر آئیں گی جس کی ہدایتکاری زویا اختر کر رہی ہیں ’دی آچیز‘ کب ریلیز کی جائے گی، اس متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں