84

ارجیت سنگھ کی آواز میں پسوڑی کا ری میک

بالی وڈ اداکار کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کی نئی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کا گانا پاکستانی گانا پسوڑی کا ری میک ’پسوڑی نو کو آخر کار ریلیز کر دیا گیا بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی آنے والی فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کے لئے عالمی ریکارڈ یافتہ گلوکار علی سیٹھی کے ماسٹر پیس گانے ’پسوڑی‘ کا ری میک آج ریلیز کردیا گیا ’پسوڑی نو‘ کا ری میک بھارت کے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ اور تلسی کمارے نے گایا اس میوزک ویڈیو کے مرکزی کردار میں کارتک اریان اور کیارا ایڈوانی شامل ہیں گانے کی ویڈیو میں کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کو سفید لباس میں ملبوس رومانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے بھارتی فلم ساز کا ’پسوڑی‘ کا ری میک بنانے کا اعلان، شوٹنگ شروع فلم ساز نے ستیہ پریم کی کتھا کے گانے کو یوٹیوب پر ریلیز کرتے ہوئے لکھا ’عالمی ہٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے فلم ستیہ پریم کی کتھا کا گانا پسوڑی نو پیش کررہے ہیں یاد رہے کہ ’پسوڑی‘ کو علی سیٹھی اور شائے گِل نے روایتی پاپ انداز میں گایا ہے، گانے کی شاعری بھی علی سیٹھی نے فضل عباس کے ہمراہ لکھی ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی کے ہمراہ کمپوز کیا ہے واضح رہے کہ کارتک آریان اپنی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی ریلیز کیلئے تیار ہیں سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 29 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی ری میک گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے کا سلسلہ شروع ہوگیا، جہاں سوشل میڈیا صارفین کا ایک حصہ اریجیت سنگھ کی آواز سے متاثر ہوا ہے، وہیں کچھ صارفین نے اتنے علی سیٹھی کی خوبصورت گانے کو توڑ پھوڑ کرنے پر بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ایک صارف نے لکھا کہ آپ بالی وڈ کو نظر انداز کر سکتے ہیں لیکن اریجیت سنگھ کی سریلی آواز کو نظر انداز نہیں کر سکتے ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’پسوری نو بے شرم بالی وڈ دوسرے ملک کے گانے چوری کرنا بند کرو اتنا خوبصورت گانا برباد کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں