59

بیرون ملک بیٹھ کراداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی

لاہور: بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بیرون ملک بیٹھ کر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے معاملے پر 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی ہے،ایف آئی اے نے بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے،مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایا جائے گا۔ دوسری جانب عسکری ٹاور حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ اور دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ملزموں کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے خدیجہ شاہ اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی،جج اعجاز احمد نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کی سپورٹر خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں،استدعا ہے کہ ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 جون کو پولیس کی خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا،جبکہ خدیجہ شاہ نے آئی جی جیل خانہ جات کو جیل میں بی کلاس کیلئے بھی درخواست دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں