مئی 11, 2026May 11, 2026 امریکی جنگ بندی تجاویز پر ایران کی سخت شرائط سامنے آگئیں، پابندیاں ختم کرنے اور جنگی ضمانت کا مطالبہ
مئی 11, 2026May 11, 2026 اسلام آبا: روسی کمپنی پاکستان میں انسولین ساز فیکٹری کھولنے پر آمادہ ہوگئی ، جس کے تحت کمپنی پاکستان میں 80 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جان بچانے والی ادویات، بالخصوص انسولین کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی سامنے آئی۔ روسی فارماسیوٹیکل کمپنی “زاؤڈ میڈسنٹ” نے پاکستان میں انسولین ساز فیکٹری کھولنے اور ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ روسی کمپنی پاکستانی کمپنی “جینیٹکس فارما” کے ساتھ مل کر یہ جوائنٹ وینچر شروع کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں مجموعی طور پر 80 ملین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی، جو دو مراحل میں مکمل ہوگی۔ پہلا مرحلے میں دسمبر 2028 تک روسی کمپنی 20 ملین ڈالر کی لاگت سے انسولین فلنگ اور بائیولوجیکل یونٹس تعمیر کرے گی۔ دوسرا مرحلے میں دسمبر 2031 تک 60 ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری سے انسولین کی مکمل تیاری اور خام مال کا پروڈکشن پلانٹ لگایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پلانٹ نہ صرف انسولین تیار کرے گا بلکہ اس کا خام مال بھی پاکستان میں ہی تیار کیا جائے گا، جس سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔ روسی کمپنی دوسرے فیز میں انسولین کی تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرے گی، اس مکمل انسولین ساز پلانٹ کے قیام میں 3 سے 5 سال کا عرصہ لگنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مقامی سطح پر انسولین کی تیاری سے نہ صرف ادویات کی قیمتوں میں کمی آئے گی بلکہ پاکستان فارماسیوٹیکل کے شعبے میں خود کفالت کی منزل کی جانب بڑھے گا، اس اقدام سے غیر ملکی زرِ مبادلہ کی بچت اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے
مئی 10, 2026May 10, 2026 کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں خطرناک اضافہ، اے وی ایل سی رپورٹ تشویشناک
مئی 10, 2026May 10, 2026 ايران طرفان فيفا ورلڊ ڪپ ۾ شرڪت لاءِ 10 شرطون، آمريڪا سميت ميزبان ملڪن کان ضمانتون طلب
مئی 10, 2026May 10, 2026 بھارتی فلم انڈسٹری کے سابق اسٹار Vijay نے بھارتی ریاست Tamil Nadu کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔
مئی 10, 2026May 10, 2026 پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 اسپاٹ ایل این جی کارگوز کیلئے عالمی بولیاں طلب کر لیں
مئی 10, 2026May 10, 2026 کراچی: فارم ہاؤس پر مسلح حملہ، متاثرہ شہری کا سچل پولیس پر غلط ایف آئی آر درج کرنے کا الزام