مئی 8, 2026May 8, 2026 ٹرمپ کا پاکستانی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین، پاکستان کو بہترین ملک قرار دے دیااشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر Donald Trump نے ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو ایک بہترین ملک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں انتہائی قابل اور مضبوط قیادت موجود ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں نہایت باصلاحیت شخصیات ہیں جنہوں نے اہم معاملات پر دانشمندانہ مشورے دیے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی قیادت کی درخواست پر امریکا نے “پروجیکٹ فریڈم” کے تحت جاری کارروائیوں کو روک دیا۔ امریکی صدر کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستانی قیادت نے ان سے رابطہ کیا اور کارروائی نہ کرنے کی اپیل کی، جس پر امریکا نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے آپریشن روک دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے مشورہ دیا کہ فی الحال اس معاملے کو آگے نہ بڑھایا جائے، تاہم ضرورت پڑنے پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔ تیل اور گیس کی قیمتوں سے متعلق سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو گیس کی قیمتیں فوری طور پر کم ہو جائیں گی۔