پنجاب پولیس کا بڑا اقدام: ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظیفے میں نمایاں اضافہ

لاہور: پنجاب پولیس نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ان کے آٹسٹک (Autistic) بچوں کے تعلیمی وظیفے میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب راؤ عبدالکریم کی خصوصی ہدایات پر جاری کردہ اس پالیسی کے تحت وظیفے کی سابقہ رقم 30 ہزار روپے کو بڑھا کر اب 75 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا کہ فورس کے جوانوں اور ان کے اہلخانہ کی فلاح ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم اور ان کی نشوونما کے لیے بہتر اور سازگار مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ ملازمین پر مالی بوجھ کم ہو سکے اور بچے ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔