کوئٹہ : کوئٹہ میں ریلوے کی سرکاری املاک چوری کر کے کباڑ میں فروخت کرنے کے الزام میں اسٹیشن ماسٹر سمیت محکمہ ریلوے کے 3 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سریاب ریلوے اسٹیشن کے سامان کی چوری اور فروخت میں خود محکمے کے ملازمین ملوث نکلے۔ اسٹیشن ماسٹر اور اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر ایک گینگ مین کی مدد سے ریلوے ٹیلی کام کا کھمبا گیس کٹر کے ذریعے کاٹ رہے تھے کہ کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے ان کے قبضے سے ریلوے پٹری کے سلیپرز اور دیگر مسروقہ سرکاری سازوسامان بھی برآمد کر لیا ہے۔