حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی فوج کا دعویٰ

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایک ہزار اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران سیکڑوں امریکی فوجی بھی مارے گئے، تاہم امریکا اور اسرائیل ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپا رہے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ ماضی میں افغانستان اور عراق میں بھی امریکی اور اتحادی افواج کی ہلاکتوں کے اصل اعداد و شمار فوری طور پر سامنے نہیں لائے گئے تھے، بعد میں ہلاکتوں کی تعداد ظاہر کی گئی۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی فوجی اڈے رکھنے والے ممالک کو اب اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ جو امریکا خود کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا، وہ دوسرے ممالک کو کس طرح تحفظ دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اور میناب اسکول کے معصوم طلبہ کی شہادت کو نہیں بھولے گا اور ان ہلاکتوں کا بدلہ جلد یا بدیر ضرور لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی فوج کی جانب سے سامنے آنے والے ہلاکتوں کے اعداد و شمار کے حوالے سے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے تاحال کوئی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی